پاکستان میں کاروباری سطح پر استحکام، ڈالر کی قدر گرکر 185.40 پیسے ہوگئی، اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی

قومی اسمبلی کو بحال کرنے کے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلہ کے بعد ملک بھر میں کاروباری سطح پر استحکام نظر آنے لگا ہے۔ مسلسل 5 ہفتوں تک اونچی اڑان کے کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی ہونے لگی۔ اسٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رحجان ہے۔

 

جمعہ کے روز کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کی قیمت میں کمی آنے لگی اور اب تک ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 77 پیسے کی کمی ہوچکی ہے اور انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 185 روپے 40 پیسے پر آگیا ہے۔

 

پاکستان اسٹاک ایکسچیج میں بھی تیزی آئی ہے اور ہنڈرڈ انڈیکس میں اب تک 600 پوائنٹس کا اضافہ ہوچکا ہے اور انڈیکس 44387 کی سطح پر آگیا ہے۔

 

واضح رہے ملک میں سیاسی عدم استحکام کے باعث گزشتہ 5 ہفتوں سے روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی قدر میں اضافہ ہورہا تھا۔ گزشتہ روز ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچتے ہوئے 189 روپے سے بھی تجاوز کرگیا تھا جسکے باعث پاکستان کے قرضوں میں 1200 ارب تک کا اضافہ ہوگیا تھا۔

 

سیاسی عدم استحکام کے باعث گزشتہ کئی دنوں سے اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی کا رحجان تھا اور کاروباری افراد کا سرمایہ ڈوب رہا تھا۔

 

 

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts