پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات مذید مہنگی ہونے کا خدشہ

پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں اور انکی قیمتوں میں مذید اضافہ کا خدشہ ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گزشتہ 8 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

 

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ برطانوی خام تیل کی قیمت 2 ڈالر 15 سینٹ اضافہ کے بعد 90 ڈالر 35 سینٹ فی بیرل ہوگئی ہے۔

 

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت بھی 2 ڈالر 15 سینٹ اضافہ کے بعد 87 ڈالر 86 سینٹس کی سطح پر آگئی ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق خام تیل قیمتوں میں اضافہ کی وجہ حالیہ روس یوکرین تنازعہ ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts