Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان میں نئی سیاسی پارٹی کا قیام، نام اور جھنڈا منظر عام پر آگیا

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نئی پارٹی بنالی ،عوام پاکستان کا باقاعدہ اعلان 6 جولائی کو ہوگا، 20 رکنی آرگنائزنگ کمیٹی بھی تشکیل دے دی، مفتاح اسماعیل پارٹی کا جھنڈا اور نام سامنے لے آئے

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے سابق رہنما شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل نے اپنی پارٹی بنا لی ، مختلف جماعتوں کے کئی رہنما پارٹی کا حصہ بن گئے ، مفتاح اسماعیل نے کہا کہ نئی پارٹی کا نام عوام پاکستان ہوگا،ابتدائی طور پر 20 رکنی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے

آرگنائزنگ کمیٹی چھ ماہ تک کام کرے گی،آرگنائزنگ کمیٹی کے کنوینیر شاہد خاقان عباسی جبکہ سیکریٹری مفتاح اسماعیل ہیں، آرگنائزنگ کمیٹی میں سردار مہتاب عباسی ، سینیٹر جاوید عباسی ، ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین ، سابق رکن قومی اسمبلی فیصل آباد سے رانا زاہد توفیق ، پنجاب کے سابق صوبائی وزیر ذعیم قادری ، تحریک انصاف کے ڈاکٹر ظفر مرزا ، ڈاکٹر طارق بنوری ، معروف جرنلسٹ معیز جعفری ایڈووکیٹ ، ڈاکٹر طارق چیمہ ، عمیر اللہ والا سمیرا خان بھی آرگنائزنگ کمیٹی کا حصہ ہیں

انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکٹیبلز یا پکڑ دھکڑ کی سیاست نہیں کرنی ہے ، سیاسی لوگ ہیں ، سیاسی رہنمائوں سے رابطے اور ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں ، مفتاح اسماعیل نے کہا کہ محمود مولوی ، عمران اسماعیل ، رضا ہارون ، عشرت العباد سے رابطے اور ملاقاتیں ہوئیں  ہیں ۔ عشرت العباد کو اپنا بھائی سمجھتا ہوں ۔ کسی کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت نہیں دی ، جسکو آنا ہے وہ آئے گا ، ہم نان الیکٹیبلز کی سیاست کریں گے ، نئے چہرے سامنے لائیں گے ،

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts
Read More

سانگھڑ میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے الزام میں گرفتار چھ ملزمان کو گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں تفتیشی افسر نے بتایا کہ دو ملزمان کی جانب سے اعتراف جرم کرلیا گیا ہے تیرہ جون کو سومار ولد یارو بھن نامی شخص کی ایک اونٹنی ضلع سانگھڑ میں واقع ایک کھیت سے گزری، جو مبینہ طور پر جعفر نامی ایک اور شخص کا تھا۔وڈیرے نے پہلے ملازمین کے ہمراہ اونٹنی پر تشدد کیا اور پھر کلہاڑی سے دائیں ٹانگ کا نچلا حصہ کاٹ دیا تھا پیشی کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان سے دو کلہاڑیاں برآمد کی گئی ہیں اور دو ملزمان نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔عدالت نے تمام ملزمان کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے۔ دوسری جانب پولیس کی جانب سے وڈیرے کو کلین چٹ دے دی، ڈی ایس پی لون خان شر کا کہنا ہے کہ جہاں واقعہ ہوا وہ غلام رسول کی زمین نہیں ہے، یہ زمین دوسرے وڈیرے کی ہے، ہمیں غلام رسول کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا