پاکستان میں عید الفطر پر 4 سے 5 چھٹیوں کا امکان

پاکستان میں عید الفطر کے موقع پر چار سے پانچ چھٹیوں کا امکان ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے عید الفطر کی چھٹیوں سے متعلق اعلان کریں گے۔

عید الفطر کی چھٹیوں کیلئے کابینہ ڈویژن نے ورکنگ کا آغاز کر دیاہے اور عید کیلئے 4 سے 5 چھٹیوں کی تجویز وزیراعظم ہاؤس کو ارسال کی جائیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر عید جمعہ کو ہوئی تو 20 سے 23 اپریل تک چھٹیاں ہوں گی لیکن اگر عید ہفتے کو ہوئی تو 20 سے 24 اپریل تک چھٹیاں دی جا سکتی ہیں۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اگلے ہفتے عید کی چھٹیوں سے متعلق حتمی فیصلے کریں گے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن عید کی تعطیلات کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر ے گی۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts