پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان میں سونا پھر مہنگا ہونے لگا۔ کاروباری ہفتہ کے اختتام پر سونے کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ سونا 1150 روپے جبکہ فی اونس سونا 34 ڈالر مہنگا ہوگیا۔

 

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو کاروبار کے اختتام پر پاکستان میں فی تولہ سونے کے نرخ 1150 روپے بڑھے اور اسکی قیمت 1 لاکھ 26 ہزار 450 روپے کی سطح پر آگئی۔

 

ملک بھر میں 10 گرام سونا 985 روپے مہنگا ہوا اور اسکی قیمت 1 لاکھ 8 ہزار 410 روپے ہوگئی۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 34 ڈالر اضافے سے 1860 ڈالر فی اونس ہے۔  

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts