پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1250 روپے اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونے مہنگا ہونے کے بعد پاکستان میں بھی فی تولہ سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بھی آج اضافہ دیکھا گیا۔

پاکستان کے صرافہ بازار میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 ہزار 250 روپے کا اضافہ ہوا اور مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 9 ہزار 600 روپے ہوگئی۔

صرافہ بازار میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 72 روپے کا اضافہ ہوا جسکے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 79 ہزار 698 روپے ہوگئی ہے۔ مارکیٹ میں 10 گرام 22 قیراط سونا 1 لاکھ 64 ہزار 723 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر اضافے سے2001 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts