پاکستان میں سرنج کے بحران کا خدشہ

پاکستان میں میڈیکل فیلڈ میں استعمال ہونے والے سرنچ کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ سرنج بنانے والے میوفیکچر اور برآمدکنندگان نے حکومت کو مستقبل کے خطرہ سے آگاہ کردیا ہے۔


پاکستان میں سرنج کے درآمدکنندگان کا کہنا ہے کہ سرنجوں کی درآمد پر سترہ فیصد سیلز ٹیکس عائد ہے۔ سرنجوں کے خام مال پر بھی سترہ فیصد سیلز ٹیکس عائد ہے جسکے باعث اسکی قیمت دوگنی ہوجائے گی۔درآمد کنندگان کے مطابق پاکستان میں سالانہ دو ارب آٹو ڈس ایبل سرنجیں کے استعمال کا تخمینہ ہے۔


وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دوبارہ استعمال ہونے والی سرنجوں پر پابندی لگا دی ہے۔ سرنجوں کی درآمد اور خام مال پر سیلز ٹیکس کا مسئلہ پر دیگر وزارتوں سے مشاورت کر رہے ہیں۔


ڈاکٹر فیصل سلطان پرامید ہیں کہ سرنج سے متعلق کوئی بحران پیدا نہیں ہوگا۔ آنے والے چند دنوں میں اس مسئلے کا حل نکال لیا جائےگا۔
Spread the love
جواب دیں
Related Posts