Search
Close this search box.

پاکستان میں حج آپریشن کی تیاریاں مکمل، پہلی پرواز 6 جون کو روانہ ہوگی

حکومت پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں حج آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق پہلی حج پرواز 5 اور 6 جون کی درمیانی شب اسلام آباد سے روانہ ہوگی۔

 

اسلام آباد سے پی آئی اے کی پرواز سے 329 مسافر ، لاہور سے ایئربلیو کی پرواز سے 220 مسافر۔ کوئٹہ سے پی آئی اے کی پرواز سے 164 مسافر اور لاہور سے قومی ایئرلائن کی پرواز سے 393 مسافر حج کیلئے روانہ ہونگے۔

 

سیکریٹری مذہبی امور آفتاب اکبر درانی کا کہنا ہے کہ حج آپریشن 2022 پلان کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے۔ حج آپریشن 6 ماہ کی بجائے ایک ماہ مکمل کرکے نئی تاریخ رقم کی ہے۔

 

عازمین حج کو پروازوں سے متعلق اطلاع بذریعہ ویب سائٹ اور موبائل میسیج دی جائے گی۔  سرکاری عازمین حج پی آئی اے، ایئر بلیو، سرین اور سعودی ائیر لائن کے ذریعے سعودی عرب پہنچیں گے۔

 

سیکریٹری مذہبی امور آفتاب اکبر درانی نے تمام عازمین سے اپیل کی کہ حج تربیتی پروگرامز میں شرکت کو یقینی بنائیں، جب کہ عازمین کو متعلقہ حاجی کیمپوں سے رابطے کی بھی ہدايت کی گئی ہے۔

 

ڈی جی حج ابرار مرزا کی ہدایت پر معاونین حجاج کی تربیت کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔ معاونین حجاج کو رہائش، بلڈنگ، خوراک، ٹرانسپورٹ سے متعلق تربیت دی گئی ہے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right to your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں