پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا کراچی سے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ

پاکستان مسلم لیگ نواز کی مرکزی قیادت نے کراچی سے عام انتخابات میں قسمت آزمائی کا ارادہ کرلیا ہے، فی الحال مرکزی قائدین میاں محمد نواز شریف ، میاں شہباز شریف اور مریم نواز شریف تینوں کے نام زیر قومی اسمبلی کے دو حلقوں سے زیر غور ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور دیگر متوقع اتحادیوں سے مرکزی قیادت کے لیے قومی اسمبلی کی دو نشستوں کا مطالبہ کیا ہے، جن میں ضلع ملیر سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 230 اور ضلع کیماڑی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 242 شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نواز کم سے کم ضلع کیماڑی کی نشست این اے 242 میں سے ہر صورت مرکزی تینوں قائدین میں سے کسی ایک کو امیدوار بنانے کا طے کرلیا ہے۔

ابھی پہلی ترجیح پارٹی کے سربراہ میاں محمد شہباز شریف ، دوسری ترجیح مریم نواز شریف اور آخری ترجیح پارٹی کے قائد میاں محمد نواز شریف ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے لانڈھی اور ملیر کی دونوں نشستوں کو الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا گیا تو ضلع کیماڑی سے میاں محمد شہباز شریف اور ضلع ملیر سے مریم نواز شریف ترجیح ہونگی۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور دیگر جماعتوں کے ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے کہ ان سے مسلم لیگ نواز نے مرکزی قیادت کے لیے ان نشستوں کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ نواز سندھ کے رہنما علی اکبر گجر کا بھی "ٹائمز آف کراچی” سے گفتگو میں تصدیق کی ہے کہ مرکزی قیادت کراچی سے انتخابات میں حصہ لے گی۔

علی اکبر گجر کے مطابق ضلع کیماڑی کے این اے 242 سے ابھی تک میاں محمد شہباز شریف پہلی ترجیح ہیں، باقی حتمی فیصلہ مرکزی قیادت کرے گی۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts