پاکستان علماء کونسل اور ملک بھر کے علماء و مشائخ کی مسلح افواج کے خلاف چلائی جانے والی مہم کی مذمت

پاکستان علماء کونسل اور ملک بھر کے علماء و مشائخ نے پاکستان کے سلامتی اداروں اور مسلح افواج کے خلاف چلائی جانے والی نفرت انگیز مہم کی مذمت کرتے ہوئے فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کے اعلامئے کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

 

پاکستان علماء کونسل کے جاری کردہ اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور سلامتی ادارے پاکستان کی وحدت، اتحاد اور قومی عظمت کی علامت ہیں۔ مسلح افواج اور سلامتی اداروں کے خلاف مہم چلانے والے پاکستان کے دوست نہیں ہوسکتے۔

 

ملک بھر کی سیاسی و مذہبی جماعتیں صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں اور کسی بھی فیک نیوز کے زیر اثر ملک کے اندر انتشار اور فساد کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں۔ پاکستان علماء کونسل نے تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے ملک کے اندر عدم برداشت کے رویے کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

 

اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام پاک فوج ، سلامتی اداروں اور قوم کے اتحاد سے ہے۔ ماضی میں عوام اور فوج کے درمیان غلط فہمیاں اور دوریاں پیدا کرنے کی سازشیں کی گئیں جنکو باہمی اتحاد سے ناکام بنایا۔

 

پاکستان علماء کونسل اور ملک بھر کے علماء و مشائخ نے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران پاکستان کے اندر سلامتی اداروں اور مسلح افواج کی قیادت کے خلاف جس نے مہم چلائی ہے انہیں سخت سزا ملنی چاہئے۔

 

علماء و مشائخ کا کہنا ہے کہ وہ امید رکھتے ہیں حکومت انتقال کے بجائے غیرجانبدارانہ احتساب اور ملک کی تعمیر و ترقی کی طرف توجہ دے گی۔ نظام عدل اور نظام انتخابات میں اصلاحات کیلئے جلد از جلد اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

 

پاکستان علماء کونسل اور علماء و مشائخ نے اپیل کی کہ وفاقی شرعی عدالت میں سود کے حوالے سے محفوظ کئے گئے فیصلے کو رمضان المبارک کے دوران سنایا جائے ۔ اس ماہ مقدس میں اگر فیصلہ سنایا جاتا ہے تو اس سے پاکستانی قوم کو بڑی خوشخبری ملے گی۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts