سال 2022 جہاں کئی شوبزانڈسٹری کے ستاروں کیلئے خوشیاں لے کر آیا وہیں اس سال چند ایسے جوڑے بھی تھے جنہوں نے راہیں جدا کرلیں۔ رواں سال مجموعی طور پر اب تک 5 ایسے معروف جوڑے ہیں جنہوں نے علیحدگی اختیار کی۔
احدرضا میر اور سجل علی
پاکستان شوبز کی مقبول ترین جوڑی احدرضا میر اور سجل علی نے 2022 میں ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلیں۔ سجل علی اور احدرضا میر کی شادی 2020 مارچ میں ہوئی تھی اور شادی کے بعد یہ جوڑا شوبز انڈسٹری کا مقبول ترین جوڑا تھا۔
دونوں کے درمیان گزشتہ سال سے ہی علیحدگی کی خبریں آنا شروع ہوگئی تھیں لیکن ان افواہوں کی درست ثابت ہونے کی تصدیق اس وقت ہوئی جب سجل نے سوشل میڈیا پر اپنے نام کے ساتھ احد کے نام کو ہٹایا۔
علیحدگی کے باوجود بھی سجل اور احد نے ایک دوسرے کے ساتھ کام کے دوران لی جانے والی تصاویر کو ڈیلیٹ نہیں کیا ، لیکن سجل اوراحد دونوں کے سوشل میڈیا اکاونٹس پرانکی شادی کی تصویرموجود نہیں ہے ۔
عمران اشرف اور کرن اشفاق
اداکار عمران اشرف کی شادی کرن اشفاق کے ساتھ 2018 میں طے پائی ۔ عمران اشرف نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے ازواجی تعلق ٹوٹنے کے حوالے سے خاموشی توڑی اور ایک پوسٹ تحریر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ان کا بیٹا روہام ان کے لئے اور انکی سابقہ اہلیہ کے لیے بے حد ضروری ہے ہم بہترین والدین بن کر اپنی ذمہ داری ادا کریں گے۔
عمران اشرف نے ساتھ یہ بھی لکھا کہ یہ ان کے لیے انتہائی تکلیف دہ وقت ہے ، ان کی پرائیوسی کا خیال کریں ۔ یہ مشترکہ نوٹ عمران اشرف اور انکی سابق اہلیہ دونوں نے شیئر کیا۔ عمران اشرف نے بھی اپنی سابق اہلیہ کے ساتھ پوسٹ کی جانے والی تصاویر کو ڈیلیٹ نہیں کیا۔
آئمہ بیگ اور شہباز شیگری
پاکستان کی نامور گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی شہباز شیگری کے ساتھ اپنے منگنی کے ٹوٹنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ہی آگاہ کیا ۔ جس کے بعد انہوں نے وہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔
آئمہ بیگ کی اس پوسٹ کے بعد ایک برطانوی ماڈل طولہ مائیر نے ان کے اور شہباز شیگری کا رشتہ ٹوٹنے کی وجہ سامنے لاتے ہوئے اپنے سابقہ بوائے فرینڈقیس احمد پر الزام عائد کیا ۔ جس کےبعد آئمہ بیگ کے خلاف برطانوی ماڈل نے ایک پنڈورا بکس کھول دیا اور ہر روز ایک نئی معلومات اس حوالے سے سامنے لائیں ۔ تاہم بعد میں آئمہ نے بھی کچھ الزامات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر آگاہ کیا۔
ثنا اور فخر جعفری
لالی وڈ ایکٹریس ثنا نے بھی حال ہی میں اپنے 14 برس کے ازواجی رشتے کے ختم ہونے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ تحریر کی ۔ اداکارہ نے لکھا کہ انکی اور انکے شوہر کے راستے اب جدا ہوچکے ہیں۔
اداکارہ نے لکھا کہ رشتہ ٹوٹنے کا فیصلہ بہت تکلیف دہ ہے مگر خود کو بہت تکلیف سے بچانے کے لیے یہ تکلیف ضروری ہے۔ انہوں نے اپنے لیے اور اپنے شوہر کے لیے اس یقین کے ساتھ دعا کی کہ اللہ نے ان دونوں کے لیے یقینا اس سے بہت بہتر منصوبہ تیار کیا ہوا ہے۔
ثنا اور فخر کی شادی 2008 میں ہوئی ، ان کی شادی اس وقت ہوئی جب ثنا اپنے کیئریر کے عروج پر تھیں۔ انکے دو بچے ہیں ۔
فیروز خان اورعلیزے سلطان
پاکستان کے نامور فنکار فیروز خان کی شادی ٹوٹنے کی افواہیں بھی بہت عرصے تک گردش کرتیں رہیں ۔ یہ افواہیں اس وقت درست ثابت ہوئیں جب علیزے سلطان اور فیروز خان دونوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پراپنا رشتہ ٹوٹنے کا افسوناک اعلان کیا .
سوشل میڈیا پوسٹ پر دونوں نے لکھا کہ اب ان دونوں کی راہیں جدا ہو چکی ہیں ۔ فیروز خان اور علیزے کے دو بچے ہیں، جن کی کسڈی اور خرچے کے متعلق کیس عدالت میں زیر التوا ہے۔
فیروز اور علیزے کی شادی چار سال قبل ہوئی ۔ علیزے نے الزام عائد کیا کہ فیروز خان ان پر نفسیاتی تشدد کرتے ، اور انہیں مارتے پیٹتے بھی تھے۔