پاکستان سے شکست بھارتی ٹیم کو برداشت نہ ہوئی، میچ ریفری سے قومی پلیئرز کی شکایت کردی

ایشیا کپ کے سپرفور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست پر بھارتی ٹیم نے رونا دھونا شروع کردیا۔ بھارتی ٹیم نے پاکستانی پلیئرز کی میچ ریفری کو شکایت کردی۔

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی کیپنگ کے دوران گھٹنے کی تکلیف پر دورانِ میچ فزیو اور باہر سے کھلاڑی کے آنے کو بھارتی ٹیم نے کھیل میں خلل قرار دیتے ہوئے میچ ریفری سے شکایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت نے شکست کا ملبہ جیتی ہوئی ٹیم پر ڈالنے کی کوشش کی اور گرین شرٹس پر میچ میں خلل ڈالنے کا الزام عائد کیا ہے۔

بھارتی ٹیم نے پاکستان کے خلاف اتوار کو سپر فور مرحلے کے کھیلے گئے میچ میں شکست کے بعد میچ ریفری سے شکایت کی۔ 

بھارتی ٹیم نے میچ ریفری کو اپنی شکایت میں کہا کہ محمد رضوان سمیت پاکستانی کھلاڑی جان بوجھ کر میچ روکتے رہے۔ بھارتی ٹیم کا موقف ہے کہ میچ رکنے سے ہمارا فوکس اور مومنٹم بدلنے کی کوشش کی گئی۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts