پاکستان سپرلیگ کی رونقیں کراچی، لاہور، راولپنڈی، ملتان کے بعد پشاور کی جانب بھی بڑھنے لگیں۔ پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن سے قبل پشاور میں نمائشی میچ کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل نویں ایڈیشن سے قبل پشاور شکمی نمائشی میچ ارباب نیاز اسٹیڈیم میں میچ کھیلے گی۔ پشاور زلمی کے مقابلے کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں فیورٹ ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے وفد نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ندیم خان کی سربراہی میں سیکیورٹی وفد نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا دورہ کیا
پی سی بی سیکورٹی وفد نے اسٹیڈیم میں موجود سہولیات کا جائزہ لیا، اسٹیڈیم میں سیکیورٹی کی کیا کیا سہولیات ہیں وفد نے مکمل جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے کرکٹ بورڈ کو میچ کے انعقاد کیلئے خصوصی ہدایت کی تھی۔
پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی اپنے ہوم میچز ارباب نیاز اسٹیڈیم میں کھیلنے کی خواہاں ہے۔ پشاور زلمی نے لیگ کیلئے اپنا تربیتی کیمپ بھی ارباب نیاز اسٹیڈیم میں لگانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔