پاکستان سمیت دنیا بھرمیں بسنے والی ہندو برادری آج دیوالی کا تہوار منارہی ہے۔ وزیراعلی سندھ، بلاول بھٹو سمیت متعدد رہنماؤں نے ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دی ہے۔
دیوالی ہندو مذہب کا ایک اہم تہوار ہے اور اسے ’روشنیوں کے تہوار‘ کے طور پر جانا جاتا ہے کیونکہ لوگ اس تہوار کے موقع پر دیے اور موم بتیاں روشن کرتے ہیں جو کہ روشنی کے اندھیرے پر اور اچھائی کے برائی پر غالب آنے کی علامت ہے۔
کراچی میں دیوالی کی مرکزی تقریب سوامی نارائن مند ایم اے جناح روڈ ،کلفٹن اور نیٹی جیٹی کے مندر پر ہو گی، تاہم شہر کے دیگر مندروں میں بھی دیوالی کا تہوار منایا جائے گا۔
نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعلی سندھ کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ دیوالی روشنیوں کے ساتھ ایک خوشیوں کا تہوار ہے۔
* نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کا سندھ سمیت دنیا بھر کے ہندو برادری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار
* ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار کی مبارکباد دیتا ہوں، نگراں وزیراعلیٰ سندھ
* دیوالی روشنیوں کے ساتھ ایک خوشیوں کا تہوار ہے، جسٹس (ر) مقبول باقر
— Sindh Chief Minister House (@SindhCMHouse) November 12, 2023
جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے کہا کہ آئین پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔ سندھ میں تمام لوگ باہمی محبت اور اتحاد سے اپنی خوشیاں مناتے ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خوشحالی و مساوات کے دیئے جلا کر اپنے وطن کو دنیا میں روشنیوں کا مرکز بنائیں گے، یہ تہوار روشنی و خوشی کی علامت اور اندھیروں پر روشنی کا پیغام بھی ہے، پیپلزپارٹی بین المذاہب رواداری و ہم آہنگی اور بھائی چارے و اتحاد پر یقین رکھتی ہے۔
Chairman Pakistan People’s Party @BBhuttoZardari extends heartiest greetings to Pakistan’s Hindu community as well as those celebrating Diwali – the festival of lights.#HappyDiwali
Read More: https://t.co/hY0H8IDHvx pic.twitter.com/GMNIYgC3YK— PPP (@MediaCellPPP) November 11, 2023
چیئرمین پی پی نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دیئے ہوئے آئین میں اقلیتوں کو یکساں حقوق دیئے، شہید بینظیر بھٹو نے زندگی بھر پاکستان کے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے جدوجہد کی، آصف علی زرداری نے بطور صدر مملکت ہر سال 11 اگست کو اقلیتوں کا قومی دن منانے کا آغاز کیا۔
Wishing each and everyone a very Happy and Prosperous Diwali 🪔.
Hope this year brings lots of success and happiness to your Lives #HappyDiwali pic.twitter.com/JH8EfmzP0N— Waqar Younis (@waqyounis99) November 12, 2023
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے بھی دیوالی کے تہوار کے موقع پر ہندوبرادری کو مبارکباد دی اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔