پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مسیحی برداری ایسٹر کا تہوار منارہی ہے، صدرمملکت آصف علی زرداری کا ایسٹر کے موقع پر پیغام

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی کمیونٹی آج ایسٹر کا تہوار منارہی ہے۔ مسیحی عقائد کے مطابق حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو گڈ فرائیڈے کے دن مقبوضہ بیت المقدس میں مصلوب کیا گیا تھا اور وہ آج جی اٹھے تھے۔ 

رپورٹس کے مطابق آج کے دن ویٹی کن میں خصوصی عبادات کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ پوپ فرانسس کی جانب سے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ایسٹر کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینِ پاکستان تمام اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔

ایسٹر کے موقع پر مسیح برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ ایسٹر کا تہوار امید، محبت اور خوشحالی کا پیغام لاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے، ہمارے مسیحی بھائیوں اور بہنوں نے پاکستان کی ترقی اورخوشحالی میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا ہے، آج ہم پاکستان کی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کو سراہتے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ آئین پاکستان تمام اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے، اقلیتوں کو مذہبی آزادی سمیت تمام بنیادی سیاسی، سماجی اور معاشی حقوق حاصل ہیں۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts