پاکستان ریلوے نے مالی بحران کے باعث لاہور سے کراچی تک چلنے والی شالیمار ایکسپریس کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ٹرین کی بندش کا نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔
جیو نیوز کے مطابق لاہور سے کراچی تک چلنے والی شالیمار ایکسپریس خسارے میں چل رہی تھی۔ شالیمار ایکسپریس کو روزانہ کی بنیاد پر 20 لاکھ روپے خسارہ ہورہا تھا۔
مطلوبہ آمدنی نہ ملنے اور مالی بحران کے باعث پاکستان ریلوے نے شالیمار ایکسپریس کو بند کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔ شالیمار ایکسپریس کو 2 مرتبہ نجی شعبے کے بھی حوالے کیا گیا تھا۔