Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

"پاکستان جانے میں کوئی ہکچاہٹ نہیں”، بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر نے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر راجر بنی نے ایشیا کپ کیلئے پاکستان آنے کی تصدیق کردی ہے۔ راجر بنی کا کہنا ہے کہ پاکستان جانے میں کوئی ہچکاہٹ نہیں ہے۔

ایک بیان میں راجر بنی نے کہا ہے کہ وہ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا 4 ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے، پاکستان میں سرکاری عشائیے کے علاوہ ایشیا کپ کے میچز بھی دیکھیں گے۔

راجر بنی کا کہنا ہے کہ مجھے پاکستان جانے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں، میرا پاکستان کا دورہ ہمیشہ یادگار رہا، پاکستانی بہت مہمان نواز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اُمید ہے میرے دورہ پاکستان سے پاک بھارت کرکٹ روابط کو فائدہ ہوگا، پاک بھارت مقابلے ایشیز سے بڑے اور سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز کرکٹ کے لیے اہم ہیں۔

واضح رہے کہ راجر بنی 18 سال بعد پاکستان کا دورہ کریں گے، آخری مرتبہ وہ 2005 میں ایشین کرکٹ کونسل کے کیمپ کے لیے پاکستان آئے تھے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts