پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے کراچی ڈویژن کی 17 رکنی نگراں کمیٹی کا اعلان کردیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے نگراں کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے متن کے مطابق نگراں کمیٹی میں خرم شیر زمان کو کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ نگراں کمیٹی میں شہاب امام کو سیکریٹری کمیٹی مقرر کیا گیا ہے۔
کراچی کمیٹی میں عالمگیر خان، عطاء اللّٰہ، فہیم خان، آفتاب جہانگیر، ارسلان تاج، سعید آفریدی، راجہ اظہر، مبشر حفیظ، مسرور سیال اور ایڈووکیٹ عبدالوہاب شامل ہیں۔
نگراں کمیٹی ایک ہفتے میں 7 اضلاع کے عہدیداروں کے نام فائنل کرے گی اور ٹاؤن، یو سی اور بلاک سطح پر تنظیم کو مکمل کرے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کراچی ڈویژن کی تنظیم کو تحلیل کیا گیا تھا۔