پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد کئے جانے والے مطالبات پورے نہ کرنے پر آج پھر احتجاج کا اعلان کیا ہوا ہے۔ ملک بھر میں آج شام 5 بجے تحریک انصاف احتجاج کرے گی۔
پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے گزشتہ روز احتجاج کے اختتام پر اعلان کیا تھا کہ کل بروز ہفتہ شام بجے پاکستان کے تمام شہروں میں احتجاجی اجتماع ہوں گے۔
ہر شہر کی احتجاج کی جگہ کا اعلان مقامی تنظیمیں کریں گی. ان کو دکھائیں حقیقی طور پر آزاد قوم کو کوئی دبا نہیں سکتا. میں خود لبرٹی چوک لاہور میں احتجاج میں شرکت کروں گا۔
کل پانچ بجے پاکستان کے تمام شہروں میں احتجاجی اجتماع ہوں گے. ہر شہر کی احتجاج کی جگہ کا اعلان مقامی تنظیمیں کریں گی. ان کو دکھائیں حقیقی طور پر آزاد قوم کو کوئی دبا نہیں سکتا. میں خود لبرٹی چوک لاہور میں احتجاج میں شرکت کروں گا
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 4, 2022
کراچی میں آج نمائش چورنگی کے مقام پر احتجاج کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار نے پارٹی کارکنان اور عوام سے 5 بجے نمائش چورنگی پہنچنے اور احتجاجی اجتماع میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ روز بھی کراچی سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔ کراچی میں پی ٹی آئی احتجاج کے دوران مظاہرین پر پولیس نے شیلنگ بھی کی۔
واضح رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر وزیرآباد میں قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں عمران خان کو 4 گولیاں لگیں اور وہ زخمی ہوگئے۔ عمران خان لاہور میں شوکت خانم اسپتال میں زیر علاج ہیں۔