پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرلی

پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کا بلند ترین پہاڑ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرلیا۔ وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والی پاکستان کی دوسری خاتون ہیں۔

نائلہ کیانی نے آج صبح دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرلیا ہے، نائلہ کیانی کے 8 ہزار 849 میٹر بلند چوٹی سر کرنے کے حوالے سے انکے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی آگاہ کیا گیا۔

نائلہ کیانی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی دوسری خاتون ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ کے پاس تھا، جنہوں نے 2013 میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کا اعزاز اپنے نام کیا۔

نائلہ کیانی اس سے قبل کے ٹو، گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو بھی سر کرچکی ہیں۔ الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق نائلہ کیانی نہ صرف گاشر برم ٹو کو فتح کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں بلکہ انہوں نے اپنی پہلی مہم میں ہی 8 ہزار میٹر کی چوٹی فتح کی۔

نائلہ کیانی کا تعلق صوبہ پنجاب میں راولپنڈی شہر کے علاقے گوجر خان سے ہے۔ نائلہ کیانی دبئی میں مقیم ہیں اور نجی بنک میں ملازمت کرتی ہیں۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts