Search
Close this search box.

پاکستانی کوہ پیما محمدحسن کے ٹو چوٹی سر کرنے کے دوران جاں بحق

پاکستان کے کوہ پیما محمد حسن دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے کی مہم کے دوران جاں بحق ہوگئے۔ گزشتہ برس محمد علی سدپارہ بھی کے ٹو سر کرنے کے دوران جاں بحق ہوئے تھے۔

گلگت بلتستان کے ضلع شگر سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما محمد حسن کے ٹو سر کرنے کی کوشش کے دوران برفانی تودہ گرنے کے باعث جاں بحق ہوگئے ہیں۔ 

کے ٹو سر کرنے کے دوران محمد حسن ’بوٹل نیک‘ پر برفانی تودے کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے تھے، ساتھی کوہ پیما نے محمد حسن کو ریسکیو کیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

ڈپٹی کمشنر شگر نے کوہ پیما محمد حسن کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔ کے ٹو دنیا کی دوسری بلند ترین اور خطرناک چوٹی ہے جہاں ہر چار میں سے میں ایک کوہ پیما جان کی بازی ہار جاتا ہے۔

پاکستان الپائن کلب کے سیکرٹری کرار حیدری کے مطابق 1954 سے اب تک 87 سے زائد کوہ پیما کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران ہلاک ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں