پاکستان کی نامور اداکارہ منال خان کو امریکی ماڈل کائلی جینر کی انسٹاگرام اسٹوری کاپی کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔ منال خان کا نام سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈز میں آگیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے منال خان کی مبینہ ناشتہ چوری کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ منال خان نے گزشتہ روز 35 کروڑ سے زیادہ انسٹاگرام فالورز رکھنے والی امریکی ماڈل کائلی جینر کی انسٹاگرام اسٹوری کا اسکرین شاٹ لے کر اسے اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کردیا۔
کائلی جینر کی جانب سے انسٹاگرام پر لگائی گئی مختلف پھلوں سے سجی رنگ برنگی تھالی کو منال خان کا کاپی کرنا ہی تھا کہ سوشل میڈیا سمیت ٹوئٹر پر بھی منال خان پر تنقیدی پوسٹس کا سیلاب آ گیا۔
انٹرنیٹ صارفین کا منال خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ لگتا ہے منال خان سمجھ رہی تھیں کہ پاکستان میں کائلی جینر کو اُن کے علاوہ کوئی اور فالو نہیں کرتا اور نہ ہی اُنہیں کوئی جانتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے منال کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں دوسروں کا کانٹینٹ کاپی کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا۔
لوگوں نے منال خان کی اسٹوری اور نام سے دلچسپ میمز اور لطیفے بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کئے جسے دوسرے صارفین کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا اور اس ردعمل پر منال خان کا نام دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈز میں آگیا۔