Search
Close this search box.

ٹی20 ورلڈکپ، پاک بھارت مقابلے کی اضافی ٹکٹیں بھی چند گھنٹوں میں فروخت

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2022 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کی سب سے زیادہ ڈیمانڈ ہے۔ روایتی حریفوں کے درمیان ٹاکرے کی اضافی ٹکٹیں فروخت کیلئے پیش گئی تو وہ بھی چند ہی گھنٹوں میں فروخت ہو گئیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2022 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ مرحلے کے میچ کے اضافی ٹکسٹس بھی ہاتھوں ہاتھ بک گئے۔

پاک بھارت میچ کی اضافی ٹکٹوں کی فروخت آج 7 بجے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی آفیشل ویب سائٹ پر شروع ہوئی تھی۔ جو چند ہی گھنٹوں میں ختم ہو گئیں۔ آئی سی سی نے 4 ہزار سے زائد اسٹینڈنگ روم ٹکٹس اور چند دیگر اسٹینڈز کی اضافی ٹکٹیں فروخت کی۔

اس سے قبل  فروری میں  ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ مرحلے کے میچ کے تمام ٹکٹس پانچ گھنٹے میں  فروخت ہو گئے تھے جس کے بعد آج  آئی سی سی نے اضافی ٹکٹس کی فروخت کی ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ 23 اکتوبر کو آسٹریلیا کے تاریخی میلبورن گراونڈ میں  شیڈول ہے۔ میلبورن اسٹیڈیم میں تقریباً 90 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں