Search
Close this search box.

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی کے اہم اور حیران کن حقائق، چیمپیئن ٹیموں کو کونسی ٹرافی ملتی ہے؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز 2007 میں ہوا اور جب سے اب تک ہر چیمپئن کو ایک ہی ٹرافی دی گئی ہے۔ کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ کے اب تک آٹھ ایڈیشن کھیلے جاچکے ہیں اور اب تک ٹرافی کے ڈیزائن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کا ڈیزائن برطانیہ کی معروف کمپنی لنکس آف لندن نے تیار کیا۔ لنکس آف لندن یونانی جویلری کمپنی فولی فولی کا برانڈ ہے۔ لنکس آف لندن نے ٹی ٹوینٹی کرکٹ کی چیمپئن ٹیموں کو دی جانے والی ٹرافی کی تیاری میں دو دھاتوں کا استعمال کیا ہے۔

ٹرافی چاندی اور روڈیم سے تیار کی گئی ہے روڈیم چاندی جیسا سفید دھاتی عنصر ہے جو پلاٹینیئم کی کچ دھات میں پایا جاتا ہے روڈیم کو پلاٹینیئم کی ہی ایک قسم کی دھات کہا جا سکتا ہے۔

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی تقریباً ساڑھے سات کلو گرام وزنی ہوتی ہے۔ ٹرافی کی لمبائی 51  سینٹی میٹر جبکہ ٹرافی کے اوپری حصے کی چوڑائی 19 سینٹی میٹر اور بنیادی حصے کی چوڑائی 14 سینٹی میٹر ہے۔

بنیادی طور پر ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی صرف ایک ہی ٹرافی ہے اور ہر ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا نام اس ٹرافی پر درج کر دیا جاتا ہے اور چیمپئن ٹیم کو اصل ٹرافی کے بجائے ایک ہم شکل ٹرافی دی جاتی ہے۔

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیمیں اب تک دو دو مرتبہ اس خوبصورت ٹرافی کو اٹھانے کا اعزاز حاصل کر چکی ہے بھارت، پاکستان، سرلنکا اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ایک ایک بار ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ اپنے نام کر چکی ہیں۔ 

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں