ٹیکساس میں یہودی عبادت گاہ پرحملہ کرنےوالا شخص ہلاک، یرغمالی بازیاب

امریکی ریاست ٹیکساس میں کولیویل شہر کی کانگریشن بیتھ اسرائیل نامی عبادت گاہ پر ایک شخص نے حملہ کرکے راہب سمیت چار افراد کو یرغمال بنالیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ ہونے والی عبادت کی لائیو اسٹریمنگ کی جارہی تھی تاہم حملے کے بعد براہ راست نشریات روک دی گئیں۔

 

مقامی پولیس اور ایف آئی اے نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کاروائی کی۔ حملہ کرنے والے شخص نے یرغمال بنائے گئے چار افراد میں سے ایک کو رہا کیا۔ باقی تین افراد کو پولیس اور ایف آئی اے نے کاروائی کرتے ہوئے بازیاب کروالیا۔ پولیس اور ایف آئی اے کے مطابق حملہ کرنے والے شخص کو بھی ہلاک کیا جاچکا ہے۔ اسکی شناخت فی الحال ظاہر نہیں کی جاسکتی۔ واقعہ کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

 

امریکی ریاست ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے بھی ٹوئیٹر پیغام کے ذریعے تمام یرغمالیوں کو بازیاب کروانے اور انکے محفوظ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

 غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ کرنے والے شخص کا مقصد ممکنہ طور پر عافیہ صدیقی کو رہائی دلوانا تھا۔ عافیہ صدیقی امریکیوں پر حملہ کے الزام میں ٹیکساس کی ہی جیل میں چھیاسی برس کی سزا کاٹ رہی ہیں

Spread the love
جواب دیں
Related Posts