Search
Close this search box.

ٹینس کے عظیم کھلاڑیوں میں شمار کئے جانے والے راجرفیڈرر ریٹائر، ساتھی پلیئرز کا شاندار فیئرویل

ٹینس کی دنیا پر راج کرنے والے راجر فیڈرر نے ٹینس کو الودع کہہ دیا، وہ نم آنکھوں کے ساتھ کورٹ سے رخصت ہوئے۔

ٹینس کے عظیم کھلاڑی اور 20 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والے راجر فیڈرر لیور کپ میں آخری بار ایکشن میں نظر آئے، ان کے حریف سمجھے جانے والے رافیل نڈال ان کے ڈبلز کے ساتھی کے طور پر کھیلے۔

راجرفیڈرر فاتحانہ اختتام نہ کرسکے اور شکست کے ساتھ کیرئیر کا اختتام کیا۔ لیور کپ میں نڈال اور فیڈرر کی جوڑی کو جان سوک اور فرانسس ٹیافو نے شکست دی۔ 

میچ کے اختتام پر فیڈرر اپنے جذبات پر قابو نہ پا سکے اور کورٹ میں موجود اپنی بیوی، بچوں اور ساتھی کھلاڑیوں کو گلے لگا کر رو پڑے۔

رافیل نڈال بھی اپنے ساتھی کھلاڑی کی رخصت کے موقع پر آبدیدہ ہو گئے۔ میچ کے اختتام پر بات کرتے ہوئے راجر فیڈرر کا کہنا تھا کہ یہ ایک شاندار دن رہا میں خوش ہوں۔

راجر فیڈرر کا شمار دنیائے ٹینس کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ راجرفیڈرر نے اپنے کیرئیر میں مجموعی طور پر 20 گرینڈسلیم ٹائیٹل جیتے۔ فیڈرر کو ٹینس کے سب سے معتبر ومبلڈن کے سب سے زیادہ 8 ٹائیٹل جیتنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں