Search
Close this search box.

ٹوئیٹر نے ویڈیوز بنانے والوں کو آمدن میں حصہ دینے کا پروگرام لانچ کردیا

ایلون مسک کی ملکیت والی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرنے ویڈیوز بنانے والوں کو اشتہارات سے ہونے والی کمائی میں حصہ دینے کی پیشکش کردی ہے۔

جمعہ 14 جولائی کو کی جانے والی ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ویڈیوز بنانے والوں کو اُن اشتہارات کی کمائی میں حصہ دیا جائے گا جو پوسٹ پر جوابات میں ظاہر ہو رہے ہوتے ہیں۔

ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اس کے اہل وہ تصدیق شدہ اکاؤنٹس ہوں گے جن کی پوسٹس گزشتہ 3 ماہ میں 50 لاکھ مرتبہ دیکھی جا چکی ہوں۔ٹوئٹر کی کوشش ہے کہ اس جانب زیادہ سے زیادہ ویڈیوز بنانے والوں کو راغب کیا جائے۔ کہا گیا ہے کہ ادائیگی کیلئے صارف کا سٹرائپ پراکاؤنٹ ہونا لازم ہے۔

کمپنی کی جانب سے کی جانے والی پوسٹ کے مطابق صارفین کو ٹوئٹرسے براہ راست کمائی میں مدد فراہم کرتے ہوئے ’کری ایٹر ایڈزریونیوشیئرنگ‘ پروگرام لانچ کردیا گیا ہے۔ رواں ماہ میں اس پروگرام کو مزید آگے بڑھایا جائے گاجس کےتحت تمام اہل صارفین اپلائی کر سکیں گے۔

سال 2023 کے آغاز میں بھی ٹوئٹر صارفین کو اجازت دی گئی تھی کہ وہ اپنے ویڈیوز مواد کو سبسکرائب کروا کے پیسے کما سکتے ہیں۔ ایلون مسک کجا کہنا تھا کہ سبسکرپشن فیس سے ہونے والی کمائی کا پورا حصہ پہلے سال میں ویڈیوز بنانے والوں کو ملے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چند ماہ پہلے ٹوئٹرنےکمپنی کی آمدن میں اضافے کے لیے سیاسی اشتہارات کی اشاعت پرعائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھاکہ پلیٹ فارم پرصرف ایسے اشتہارات ہونگے جو اہم موضوعات پرعوامی مباحثے کیلئے اہم ہوں۔ 

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں