Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ٹرین میں خاتون کے ساتھ زیادتی کیس کے ملزمان کا اعتراف جرم، ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اورنگی ٹاؤن کراچی کی رہائشی خاتون کے ساتھ چلتی ٹرین میں زیادتی کرنے والے ملزمان کو پولیس نے پکڑلیا۔ تینوں نامزد ملزمان نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے جسکے بعد انکے ڈی این اے کئے جارہے ہیں۔


 اجتماعی زیادتی میں ملوث ملزمان ٹرین مینجر عاقب، ٹکٹ چیکر زاہد اور زوہیب کو گرفتار کرکے ملتان کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔  ملتان کی مقامی عدالت نے سفری ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ تینوں ملزمان کو کراچی منتقل کیا جائےگا۔


ملزمان کی کراچی منتقلی کیلئے قانونی تقاضوں کو بھی پورا کیا جائے گا، ملزمان سے تحقیقات کے بعد کچھ اور افراد کو بھی شامل تفتیش کیاجاسکتا ہے۔


واضح رہے 27مئی کو بہاؤ الدین ذکریا ایکسپریس میں ٹرین کے عملے کے تین افراد نے کراچی کی رہنے والی مسافر خاتون سے اجتماعی زیادتی کی تھی۔


آئی جی ریلویز فیصل شاکر نے منگل کو ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ تحقیقات کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں تاہم ملزمان ابتدا میں گرفتاری سے بچ نکلنے میں کامیاب رہے تھے۔ 


پنجاب پولیس اور دیگر اداروں سے تعاون کیا اور ہم نے ٹیلی فون ٹریکنگ سمیت مختلف تفتیشی حربے استعمال کیے جس کے نتیجے میں تینوں ملزمان گرفتار ہوئے۔ اب ڈی این اے ٹیسٹ اور دیگر سائنسی بنیادوں پر تحقیقات کو آگے بڑھایا جائے گا۔


انھوں نے بتایا کہ ملزمان ہوشیار تھے، ان میں نے دو نے فون بھی بند کر دیے تھے۔ اسی لیے انھیں ڈھونڈنے میں تھوڑی مشکل ہوئی۔


ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق یہ ٹرین ایک پرائیوٹ کمپنی کے زیر انتظام چلتی ہے۔ اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات جاری کیے گئے اور تفتیشی ٹیمیں بنائی گئیں۔ 



آئی جی ریلوے پولیس کا مزید کہنا تھا کہ کمپنی بھی مجرمانہ غفلت کے تحت جوابدہ قرار دی جائے گی، کیونکہ کسی بھی نجی کمپنی کے لیے ملازمت دینے سے قبل لوگوں کا پس منظر جانچنا ضروری تھا۔

Share this news
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts