کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے ایک ماہ کیلئے جزوی طور پر بند کردیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے ٹائر ربر کے نشان ہٹانے کیلئے ہفتے کے پانچ دن دو گھنٹوں کیلئے بند رہے گا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق مرکزی رن وے پر جہازوں کی بندش بند رہے گی۔ مذکورہ رن وے بند ہونے کے دوران متبادل رن وے لینڈنگ کیلئے استعمال ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پیر، منگل اور جمعرات کو بندش کے اوقات صبح 8 بجے سے 10 بجے تک جبکہ بدھ کے اوقات 09:30 سے 11:30 اور جمعہ کو 9 بجے سے 11 بجے تک ہوں گے۔ اس بندش کی وجہ رن وے پر لینڈنگ کے دوران جمع ہونے والے ٹائروں کے ربر ہٹاناہے۔