وفاق کے الیکٹرک کو پیداوار بڑھانے اور لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا پابند کرے، حافظ نعیم الرحمان

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے نیپرا کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں اضافے پر شدید مذمت کی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی نااہلی اور ناقص کارکردگی کے باعث سخت گرمی میں بھی شہر کے بیشتر علاقوں میں بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

 

امیرجماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت طویل اور غیراعلامیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے اور کے الیکٹرک کو پیدوار بڑھانے کے ساتھ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا بھی پابند کرے۔ اہل کراچی کو کےالیکٹرک کی ناانصافیوں اور ظلم وزیادتی سے نجات دلانا حکمران جماعت پیپلز پارٹی، ایم کیوایم اور مسلم لیگ نون کی قیادت کی ذمہ داری ہے۔

 

نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی سرکاری سرپرستی کا سلسلہ بند کیا جائے ،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے ،بار بار اعلان کے باوجود بن قاسم پلانٹ تھری اب تک آپریشنل نہیں ہوا ہے اسے فی الفور فعال کیا جائے۔

 

حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ کے الیکٹرک ملک میں سب سے زیادہ مہنگی بجلی بناتی ہے ،پیداواری صلاحیت میں اضافے کی بجائے عوام پر لوڈ شیڈنگ کا عذاب مسلط کرتی ہے اور الیکٹرک عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مشکلات و پریشانیوں میں مسلسل اضا فہ کر رہی ہے۔

 

ے الیکٹرک کو صرف اپنے منافع کی فکر ہے اسے کراچی کے عوام کی مشکلات اور پریشانیوں سے کوئی سرو کار نہیں کے الیکٹرک اگر معاہدے کے مطابق اپنی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرے، ترسیل اور تقسیم کے نظام میںمعاہدے کے مطابق سرمایہ کاری کرکے سسٹم کو اپ گریڈ کرے اور اپنے تمام پاور پلانٹس چلائے تو کراچی کے عوام کی بجلی کی ضروریات پوری ہو سکتی ہیں۔

Spread the love
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts