اسلام آباد: تبدیلی سرکار کی کابینہ میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر تبدیلی کر دی گئی،شیخ رشید احمد سے وزارت ریلوے کا قلم دان واپس لے کر انہیں وزیر داخلہ بنا دیا گیا
حکومت نے اعظم سواتی کو وزیر ریلوے اور اعجاز شاہ وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔
عبدالحفیظ شیخ نے بھی وفاقی وزیر کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے ۔حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی، جس کے بعد انہیں وفاقی وزیر خزانہ کا قلمدان دیا گیا ہے۔