وفاقی وزیر ہوابازی سعد رفیق کا کراچی ائیرپورٹ کا دورہ، نظام مذید بہتر کرنے کی ہدایت

وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کراچی ائیرپورٹ اور سول ایوی ایشن ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ہے۔ سعد رفیق نے کراچی ائیرپورٹ کے آپریشن میں توسیع اور سہولیات کی اپ گریڈیشن کا جائزہ لیا۔

خواجہ سعد رفیق نے مسافروں کی سہولت کی خاطر تمام اداروں کو  یکساں چیکنگ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انکا کہنا تھا کہ سیکیورٹی، منشیات اور کسٹم کی چیکنگ ہمہ وقت کی جانی چاہیے تاکہ مسافر بار بار چیکنگ کی زحمت سے بچیں ۔

وفاقی وزیر نے سکھر ائیرپورٹ کو بین الاقوامی پروازوں کے موافق اپ گریڈ کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔انہوں نے پی آئی اے کو کراچی تا سکھر  اور  اسلام آباد کے شیڈول کو مسافروں کی سہولت کی خاطر تبدیل کرنے کی ہدایات بھی کیں۔

وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے تمام ائیرپورٹ پراجیکٹس کو صریح کمرشل بنیادوں پر تیار  و  مکمل کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے حکام کو ائیرپورٹ کی تزین و آرائش کو بہتر بنانے اور روشنیوں کا انتظام بہتر کرنے اور بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔
Spread the love
جواب دیں
Related Posts