وفاقی وزیراسدعمر کا تبدیلی دیکھنے کیلئے گرین لائن میں سفر کا مشورہ

وفاقی وزیراسد عمرنے تبدیلی دیکھنے کے لئے گرین لائن بس میں سفر کا مشورہ دیا ہے۔ کراچی میں کوآپریٹو مارکیٹ بحالی کی تقریب سے خطاب میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ کراچی میں جدید ٹرانسپورٹ کا کوئی نظام نہیں تھا۔ آج کراچی کے لوگ گرین لائن میں سفر کررہے ہیں۔

 

وفاقی وزیر نے کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ تبدیلی کہاں ہے، انہیں چاہئے کہ گرین لائن بس میں سفر کریں۔ اسد عمر نے کراچی کے شہریوں کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ جلد کراچی میں جدید ٹرین بھی چلتی نظر آئے گی۔

 

وفاقی حکومت کراچی کے مسائل حل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ ملک کے سب سے بڑے شہر کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترستے ہیں۔ جلد کراچی کے شہریوں کو پانی سے متعلق بڑی خوشخبری ملے گی۔

 

اسدعمر کا کہا تھاکہ پیپلزپارٹی نے کراچی سمیت سندھ کے مسائل کے حل کیلئے کچھ نہیں کیا۔ پیپلز پارٹی کی نہ سندھ میں حکومت بچے گی اور نہ کراچی میں کوئی پوچھے گا۔ پیپلزپارٹی کی حکومت نے کراچی کے ساتھ جو کیا ہے لوگ منافع سمیت انہیں لوٹائیں گے۔

  

اسد عمر نے مزید کہا کہ مردم شماری میں کراچی کی آبادی کوپوراظاہر نہیں کیا جاتا، سیاسی جماعتوں کی کوشش ہوتی ہے سیاست ہو مسئلہ حل نہ ہو،اب دوبارہ مردم شماری ہوگی جو شفاف ترین ہوگی۔ مئی سے مردم شماری شروع اور دسمبر 2022 میں نتائج سامنے آئیں گے۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts