نئے بجٹ کا حجم 18900 ارب روہے کے لگ بھگ رکھنے کی تجویز ہے ،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 سے 15 فیصد اضافہ متوقع ہے
آئندہ مالی سال 25-2024 کے لیے 18 ہزار 900 ارب روپے کے حجم کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ بجٹ پیش کرنے سے پہلے وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بجٹ پیش کریں گے۔
اس سال بجٹ میں چھوٹے سرکاری ملازمین کو زیادہ ریلیف ملنے کا امکان ہے حکومت اور عالمی مالیاتی ادارے نے آئندہ مالی سال کی ٹیکس تجاویز کو حتمی شکل دے دی ہے۔ آئندہ مالی سال میں ٹیکس ہدف 12 ہزار 900 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پنشن اور الاؤنسز میں اضافے کی تجویز ہے۔ چھوٹے گریڈ کے ملازمین اور پنشنرز کو ریلیف ملنے کا بھی امکان ہے۔۔۔دفاعی شعبے کیلئے 2100 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے