وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کو60 ارب 95 کروڑ روپے کی ادائیگی میں تاخیر،منصوبے رکنے کا خدشہ

وفاقی حکومت کی جانب سے صوبہ سندھ کو فنڈز کی ادائیگی میں تاخیر، رواں مالی سال کے لئے سندھ کو صرف 7 ارب 91 کروڑ روپے کی رقم جاری کی گئی جبکہ وفاقی حکومت کی طرف سے صوبے کو 60 ارب 95 کروڑ سے زائد کی رقم جاری کرنی تھی
 فنڈز جاری نہ ہونے سے وفاق حکومت کے سندھ میں جاری منصوبے کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ ہے۔ وفاق نے سیلاب 2022 کے اسکولز کی تعمیر میں 2 ارب کی رقم جاری کرنی تھی۔وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں اسکولز کی تعمیر کے لیے کوئی رقم جاری نہیں کی
وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرہ گھروں کی تعمیر کے لیے ڈھائی ارب روپے میں کوئی رقم جاری نہیں کی۔وفاق نے ایک سال میں سندھ میں مختلف 23 میں رقم جاری کرنا تھی۔وفاقی حکومت نے مالی سال 2023-24 کے 11 ماہ میں 20 منصوبوں پر کوئی رقم جاری نہیں کی
واٹر فلٹریشن ، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس ،ایم 5 انٹر چینج روہڑی ، نواب شاہ ہائی وے ، سانگھڑ این 5 سمیت منصوبے شامل ہیں

Spread the love
جواب دیں
Related Posts