Search
Close this search box.

وفاقی حکومت کی بجلی 7.50 روپے تک مہنگی کرنے کی منظوری

وفاقی حکومت کی طرف سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 3 سے 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا ہے۔ کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی سمری کی منظوری دی ہے۔

نیپرا اب وفاقی حکومت کی درخواست پرسماعت کے بعد فیصلہ دے گا۔ جس کے بعد وفاقی حکومت اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردے گی۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 100 یونٹ  والے گھریلو  صارفین کے لیے بجلی 3 روپے فی یو نٹ مہنگی کرنےکی تجویز ہے، 101 سے 200  یونٹ والے صارفین کے لیے بجلی 5  روپے مہنگی کرنے کی تجویز ہے۔ 

جو صارفین 201 سے 300  یونٹ تک بجلی استعمال کرتے ہیں انکے لئے بجلی 5 روپے مہنگی کرنےکی تجویز ہے۔ 301 سے 400 یونٹ والے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 6 روپے 50 پیسے مہنگی کرنےکی تجویز  ہے جب کہ 400 سے700 یونٹ والے صارفین کے لیے بجلی ساڑھے7 روپے مہنگی کرنی کی تجویز ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں