Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

وفاقی حکومت کا سمندر میں تیل وگیس کی تلاش کا کام تیز کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے سمندری حدود میں تیل وگیس کی تلاش کا کام تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سماء نیوز کی رپورٹ کے مطابق سمندری حدود میں تیل وگیس کی تلاش کیلئے وزیراعظم شہباز شریف نے غیر ملکی ماہرین کی خدمات لینے کی ہدایات کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک کے 2 آف شور انڈس اور مکران بیسن میں تیل وگیس کے وسیع ذخائر موجود ہونے کا اندازہ ہے لیکن  77 سال میں  سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے صرف 14 کنویں کھودے گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اسلام آباد میں پٹرولیم کانفرنس 2024 کے موقع پر سمندر میں اور سمندر سے باہر تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts