وفاقی حکومت کا بجلی کے نرخ 2روپے 80 پیسے فی یونٹ بڑھانے کا فیصلہ

مہنگائی میں پسی عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی۔ وفاقی حکومت نے بجلی کے نرخوں میں 2 روپے 80 پیسہ فی یونٹ اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نظرثانی شدہ سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ  پلان ( جولائی 2021 – جون 2023 )  کی منطوری دی گئی۔ اس پلان کے تحت  رواں سال  جولائی تک دو مراحل میں   بجلی کے فی یونٹ  نرخ 2 روپے 80 پیسے  بڑھائے جائیں گے۔


اس اقدام سے حکومت کو صارفین سے 292 ارب روپے حاصل ہونے کی توقع ہے جس سے گردشی قرض کو کم کرنے میں  مدد ملنے کی  امید ظاہر کی جارہی ہے۔ 


 رواں ماہ بجلی کا بنیادی ٹیرف 63 پیسے فی یونٹ جبکہ جولائی میں دو روپے 17 پیسے بڑھایا جائے گا، اس سے 85 ارب اسی سال جبکہ ایک سال میں 207 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔


 میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت کا جون 2022 تک بجلی کا بنیادی ٹیرف 18 روپے 9 پیسے فی یونٹ کرنے کا منصوبہ ہے۔


Spread the love
جواب دیں
Related Posts