وسیم اکرم کورونا میں مبتلا، پی ایس ایل میں مزید کیسز رپورٹ

پاکستان سپرلیگ سیون کے آغاز میں چند دن باقی رہ گئے ہیں لیکن لیگ کے آغاز کا وقت قریب آنے کے ساتھ متعدد کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کورونا میں مبتلا ہونے کی رپورٹ بھی سامنے آرہی ہیں۔

 

پی ایس ایل فرنچائز کراچی کنگز کے صدر اور عظیم فاسٹ باؤلر وسیم اکرم بھی مہلک وائرس سے نہ بچ سکے۔ وسیم اکرم نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

 

ممکنہ طور پر وسیم اکرم عمان سے واپسی کے وقت کورونا کا شکار ہوئے۔ سابق کپتان لیجنڈ لیگ میں شرکت کے لئے عمان گئے تھے۔

 

ذرائع کے مطابق پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور بلے باز حیدر علی بھی کورونا میں مبتلا ہیں۔ گزشتہ روز پی سی بی نے پشاور زلمی کے کامران اکمل اور ارشد اقبال کے بھی کورونا مثبت ہونے کی تصدیق کی تھی۔

 

کورونا سے متاثرہ تمام افراد آئسولیشن میں ہیں۔ کامران اکمل اور ارشد اقبال کی جگہ عارضی طور پر امام الحق اور عماد بٹ کو پشاور زلمی کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts