سندھ ہائی کورٹ میں سابق میئر کراچی و رہنما ایم کیو ایم پاکستان وسیم اختر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔عدالت نے وسیم اختر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو معطل کرتےہوئے اے ٹی سی میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
وسیم اختر کے وکیل نے عدالت سےاستدعاکی کہ انکے موکل عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں، گرفتاری سے روکا جائے جس پر عدالت نے سابق میئر کراچی وسیم اختر کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔
عدالت نے وسیم اختر کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے اور 7 روز میں خصوصی عدالت کے روبرو سرنڈر کرنے کا حکم دیا۔
واضح رہےانسداد دہشتگردی کی عدالت نے دہشت گردوں کے علاج معالجے اور سہولت فراہم کرنےکے کیس میں عدم پیش پر وسیم اختر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے اور پولیس کو انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔