وزیراعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے سندھ کے سرکاری اداروں میں زیرتعلیم فلسطینی طلباء کی فیس معافی کے بعد انکے لئے اسکالرشپ کی منظوری بھی دے دی۔
ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق نگراں وزیراعلی کی ہدایت پر پہلے مرحلے میں فلسطینی طلباء کی فیس معاف کی گئی تھیں۔ دوسرے مرحلے میں فلسطین کے طلباء کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہاسٹل کے چارجز بھی ختم کردئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق اب نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی ہدایت پر صوبے کی جامعات میں پڑہنے والے فلسطینوں کو اسکالرشپ بھی فراہم کی جائے گی۔
ترجمان وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ اسکالرشپ کی رقم یکم دسمبر 2023ء کو تمام فلسطینی طلباء کے اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی۔ فلسطینی طلباء سندھ یونیورسٹی جامشورو، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی، قائد عوام یونیورسٹی نوابشاہ اور مہران یونیورسٹی جامشورومیں زیر تعلیم ہیں۔