Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

وزیراعلی سندھ کا ایم کیوایم سےرابطہ، کل کے واقعہ پر اظہار افسوس

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے گزشتہ روز ہونے والے افسوسناک واقعہ پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے رابطہ کیا ہے۔ وزیراعلی سندھ نے ایم کیوایم پاکستان کے رہنما امین الحق سے ٹیلی فون پر بات کی اور کل کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر کو نئے بلدیاتی قانون پر بات چیت کرنے کی بھی پیشکش کی۔

 

مراد علی شاہ اور امین الحق کے درمیان بات چیت میں معاملہ کو لسانی رنگ نہ دینے پر اتفاق ہوا۔ وزیراعلی سندھ کا کہنا تھاکہ اس طرح کے واقعات کا ہونا افسوسناک ہے۔ سیاسی اختلافات بات چیت کے ذریعے حل کرنے چاہیں۔ کل کے واقعہ میں کوئی ہلاک ہوا تھا تو اسکا پوسٹ مارٹم کیا جائےتاکہ موت کا اصل سبب معلوم ہوسکے۔

 

وزیراعلی سندھ نے ایم کیوایم پاکستان کے زخمی ایم پی اے صداقت حسین کو بھی فون کرکے طبیعت معلوم کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

واضح رہے گزشتہ روز سندھ حکومت کے نئے بلدیاتی قانون کے خلاف نکالی گئی ریلی وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچی جہاں صورتحال سنگین ہوگئی۔ پولیس اور ایم کیوایم کارکنوں کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ پولیس کو مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ کرنا پڑی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts