وزیراعلیٰ سندھ کا ایم کیوایم ریلی پر تشدد کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے گزشتہ روز کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کی ریلی وزیراعلیٰ ہاؤس آنے اور پھر مظاہرین پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ مراد علی شاہ نے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھ کر واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور 3 روز میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

 

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے سیکریٹری داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 26 جنوری کو کراچی میں شاہراہ فیصل پر ایک سیاسی جماعت کی نکالی گئی ریلی کو کراچی پریس کلب جانا تھا۔ لیکن اچانک ریلی کے شرکاء راستہ تبدیل  کرکے وزیراعلیٰ ہاؤس آگئے جس سے متصل ہوٹل میں بین الاقوامی کھلاڑی بھی قیام پذیر ہیں۔

 

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی جسکے نتیجہ میں صورتحال سنگین ہوگئی اور چند افراد زخمی بھی ہوئے۔ وزیراعلی سندھ نے سیکریٹری داخلہ کو درج ذیل واقعات کی تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا۔

 

کن وجوہات کی بناء پر سیاسی جماعت نے ریلی کا راستہ تبدیل کیا اور ریلی کراچی پریس کلب کے بجائے وزیراعلی ہاؤس کے پاس آگئی جس سے متصل ہوٹل میں غیرملکی کھلاڑی قیام پذیر ہیں ؟

 

پولیس اور انتظامیہ ریلی کو کراچی پریس کلب تک روکنے میں کیوں ناکام رہی اور ریلی کو وزیراعلیٰ ہاؤس کیوں آنے دیا گیا ؟

 

پولیس کو کیوں مظاہرین کےخلاف تشدد کا استعمال کرنا پڑا ؟ پولیس نے کیا لائحہ عمل اختیار کیا تمام بدمزگی کی ذمہ دار کون تھا ؟

 

خواتین پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکار کون تھے جسکے نتیجہ میں خواتین زخمی ہوئیں ، تمام افراد کی نشاندہی کی جائے ؟

 

ایم پی اے صداقت عباسی کے ساتھ ہونے والے ناخوشگوار واقعہ اور ہاتھا پائی کی وجوہات معلوم کی جائیں اور واقعہ کی نشاندہی کی جائے ؟

مبینہ طور پر محمداسلم پولیس کے لاٹھی چارج اور شیلنگ کے نتیجہ میں جاں بحق ہوئے۔ محمد اسلم کے جاں بحق ہونے سے متعلق واقعہ کی تحقیقات کی جائیں ؟

 

 

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts