وزیراعظم کی ہدایت پر این سی او سی دوبارہ بحال، نوٹی فکیشن جاری

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کو دوبارہ بحال کردیا گیا۔ این سی او سی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

 

قومی ادارہ صحت کے مطابق امیکرون کورونا وائرس کی نئی ذیلی اقسام سامنے آنے کے تناظر میں این سی او سی کی تشکیل نو کی گئی ہے۔

 

جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق متعلقہ وزارتیں، ڈائریکٹوریٹ اپنے کردار، مقاصد کے مطابق این سی او سی کے آپریشنز میں معاونت کرتے رہیں گے۔ وفاقی وزیر نیشنل ہیلتھ سروسز این سی او سی کے سربراہ ہوں گے۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق  چیئرمین این ڈی ایم اے این سی او سی کے ممبر ہوں گے، ڈی جی این آئی ایچ، صوبائی صحت کے حکام ممبران ہوں گے۔ اسی طرح این سی او سی کا ہیڈ کوارٹر قومی ادارہ صحت میں ہو گا۔

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی) کورونا وائرس کی عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے قائم کیا گیا تھا جسکی سربراہی اسد عمر نے کی تھی اور ملک بھر میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کو  31 مارچ کو بند کردیا گیا تھا۔

Spread the love
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts