وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تمام آفیشلز معطل، نوٹیفیکشن جاری

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے تمام عہدیداران کو معطل کردیا۔ ملک بھر میں کلبوں کی اسکروٹنی کروائی جائے۔

تفصیلات کے مطابق ایشیین گیمز کے کیمپ اور ٹیم انتظامیہ کے علاوہ ہاکی فیڈریشن کے کام کو روک دیا گیا ہے، اس سلسلے میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعظم آفس کی ہدایت پر پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پی ایچ ایف کے تمام آفیشلز کو معطل کر دیا ہے، پاکستان اسپورٹس بورڈ کی زیر نگرانی ملک بھر میں کلبز کی اسکروٹنی کرائی جائے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسکروٹنی کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن میں انتخابی عمل کو شفاف طریقے سے جلد مکمل کیا جائے۔

Spread the love
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts