وزیراعظم کی بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

مہنگائی سے پریشان عوام پر حکومت نے مزید بوجھ ڈال دیا۔ وزیراعظم نے بجلی کی بنیادی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔۔۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ تین مراحل میں کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی بنیادی قیمتوں میں  سات روپے اکیانوے پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم نے منظوری وزارت توانائی کی ہنگامی سمری پر دی۔

بجلی کی قیمتوں میں تین مراحل میں اضافہ کیا جائے گا۔۔۔۔پہلے مرحلے میں  ساڑھے تین روپے فی یونٹ  اضا ؤفہ یکم جولائی سے ہوگا۔

دوسرا اضافہ یکم اگست سے ساڑھے تین روپے فی یونٹ ہوگا۔۔۔ جبکہ یکم اکتوبر سے  اکیانوے پیسے فی یونٹ  اضافہ کیا جائے گا۔۔۔ اضافے کے بعد اکتوبر تک بجلی کا بنیادی ٹیرف سولہ روپے اکیانوے پیسے سے بڑھ کر  چوبیس روپے بیاسی پیسے تک پہنچ جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کی شرائط پر کیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف سے قرضے کے حصول کیلئے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جانا تھا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts