وزیراعظم کی ایم کیوایم وفد سےملاقات، حکومت بنانے اور چلانے کیلئے ایم کیوایم کا ساتھ ناگزیر ہے

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف وزیراعظم ہاؤس میں پہلے روز چند دفتری امور نمٹانے کے بعد سب سے پہلے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے ملاقات کرنے پہنچ گئے۔ شہباز شریف نے پارلیمنٹ لاجز میں خالدمقبول صدیقی اور دیگر ایم کیوایم رہنماؤں سے ملاقات کیں۔

 

اس موقع پر ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے وسیم اختر اور امین الحق بھی موجود تھے جبکہ شہباز شریف کے ساتھ خواجہ سعد رفیق، رانا ثناء اللہ ، مریم اورنگزیب اور دیگر ارکان موجود تھے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ایم کیوایم وفد سے ملاقات میں وزارتوں اور ایم کیوایم کے معاہدوں پر مشاورت ہوئی۔ وزیراعظم نے حکومت بنانے اور چلانے کیلئے ایم کیو ایم کے ساتھ کو ناگزیر قرار دے دیا۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف جلد ایم کیوایم پاکستان کے بہادرآباد میں واقع مرکز کا بھی دورہ کریں گے جبکہ مزار قائد پر حاضری کے موقع پر بھی ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہوگی۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts