وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورہ پر کراچی پہنچے ہیں، شہباز شریف کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادرآباد کا دورہ کریں گے جہاں انکی خالدمقبول صدیقی سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقات شیڈول ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان نیول اکیڈمی منوڑہ میں ہونے والی 117 ویں مڈ شپ مین اور 25 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ایم کیوایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں اتحادی جماعت کے وفد سے ملاقات کریں گے۔
ایم کیوایم کےوفدمیں خالدمقبول صدیقی،امین الحق،وسیم اخترشامل ہوں گے ، ملاقات میں ن لیگ سے معاہدے سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔
ایم کیوایم معاہدے سے متعلق پیشرفت، مردم شماری سمیت دیگر تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھے گی اور بلدیاتی انتخابات میں انتخابی اتحاد، مستقبل میں ورکنگ ریلیشن پر بھی بات چیت ہوگی۔
ورہ کراچی کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف شہید بے نظیرآباد نواب شاہ بھی جائیں گے، جہاں وہ آصف زرداری سےان کی والدہ کی وفات پرتعزیت کریں گے اور مرحومہ کےایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کریں گے۔