وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کیخلاف سخت کارروائی کا عندیہ دے دیا

وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کی تقریب سے خطاب میں اپوزیشن کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اب مختلف قسم کا عمران خان آنے والا ہے، چوروں اور ڈاکوؤں کو کسی قسم کا پروڈکشن آرڈر نہیں ملے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹائیگر فورس کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا  کہ ‘گزشتہ رات جو سرکس ہوئی اس پر کچھ بات کروں گا’۔

انہوں نے کہا کہ اس سرکس میں بڑے فنکار تھے مگر آپ کی سوئی ڈیزل پر کیوں اٹک گئی ہے۔

اس دوران ٹائیگرفورس کی نعرے بازی کی وجہ سے وزیراعظم نے خطاب کچھ دیر کیلئے روک دیا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts