Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

وزیراعظم شہباز شریف کی شاہدآفریدی کو 2 وزارتوں کی پیشکش

وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو 2 وزارتوں کی پیشکش کردی۔ تاہم شاہد آفریدی نے وزارتیں لینے سے معذرت کرلی۔

سابق کپتان اور اسٹار کرکٹر شاہدآفریدی کو وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے وزارتوں کی پیشکش کی گئی۔ حکومت شاہدآفریدی کو اسپورٹس اور یوتھ افیئرز کی وزاتیں دینے کی خواہش مند تھی۔

شاہدآفریدی نے وزارتوں کی پیشکش کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور وزارتیں قبول کرنے سے معذرت کرلی۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے پیشکش قبول کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی عزت کا شکریہ۔ میں صرف اپنی فاؤنڈیشن پر فوکس کرنا چاہتا ہوں۔

واضح رہے چند روز قبل بھی شاہدآفریدی نے سیاست میں آنے سے متعلق اپنے رائے کا اظہار کیا تھا۔ شاہدآفریدی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ سیاست میں آکر ملک کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں لیکن انکے بڑے سیاست میں آنے سے منع کرتے ہیں۔

شاہدآفریدی نے اپنے بیان میں مزید کہا تھا کہ وہ اپنے بڑوں کو کہتے ہیں کہ اگر ہم جیسے لوگ سیاست میں نہیں آئیں گے تو تبدیلی کیسے آئے گی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts